اپوزیشن کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس 23نومبر کو طلب کر لیا , شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست بھی دے دی گئی
اپوزیشن کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 23نومبر 2018بروز جمعہ سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ۔ریکوزیشن پاکستان مسلم لیگ ن نے گزشتہ اجلاس کے اختتام پذیر ہوتے ہی جمع کروا دی تھی ساتھ ہی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کے اجراء کی بھی درخواست دے دی گئی تھی۔ آج یا جمعرات 22نومبر کو سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے محمد شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ اپوزیشن کی درخواست پر طلب کردہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر اسلام آباد میں رہیں گے ۔