وزیرِ اعظم عمران خان سے شہید ایس پی طاہر داوڑ کی فیملی کی ملاقات , غمزدہ خاندان کو خصوصی طورپر مدعوکیا گیا تھا
وزیرِ اعظم عمران خان سے شہید ایس پی طاہر داوڑ کی فیملی نے ملاقات کی، غمزدہ خاندان کو خصوصی طورپر مدعوکیا گیا تھا،ملاقات میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی، آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ بھی موجود تھے۔ وزیرِ اعظم نے شہید ایس پی طاہر دارڑ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔وزیرِ اعظم نے غم زدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ ایک نڈر اور فرض شناس افسر تھے۔ انکی فرض شناسی اور بہادری پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لئے باعث افتخار ہے۔ ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت سے پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک ذمہ دار اور فرض شناس افسر سے محروم ہو گیا ہے۔وزیرِ اعظم کی غم زدہ خاندان کو ہر ممکنہ سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے.