رینج آفیسروائلڈلائف بخت محمدشیرانی کی قیادت میں وائلڈلائف ٹیم نے درابن وائلڈلائف چیک پوسٹ پر کامیاب کاروائی کے دوران گاڑی کے ذریعے بلوچستان سے 33قیمتی چکور بنوں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چکوربرآمدکرکے سمگلروں پر70ہزارروپے کا جرمانہ عائد کرکے رقم وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرادی'عوامی حلقوں کامحکمہ وائلڈلائف کی کاروائی پرمحکمہ کو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل وائلڈلائف آفیسرخان ملوک خان کی ہدایت پروائلڈلائف درابن چیک پوسٹ پررینج آفیسروائلڈلائف بخت محمدشیرانی کی قیادت میں وائلڈلائف ٹیم نے کامیاب کاروائی کے دوران گاڑی کے ذریعے بلوچستان سے بنوں سمگل ہونے والے 33قیمتی چکوربرآمدکرلیے'گاڑی میں 3افراد سوارتھے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024