موجودہ حکمرانوں کوعوام کے مسائل اور انہیں حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں: بلاول بھٹو زرداری
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جو حکمران ہیں انہیں عوام کے مسائل اور انہیں حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ان کی منزل تو صرف اقتدار حاصل کرنا تھاجو انہوں نے دھاندلی کر کے حاصل کر لیا۔ یہ عوام کی سیا ست نہیں کرتے ، یہ عوام سے وعدے کرتے ہیں اور پھر یوٹرن لیتے ہیں۔ جو قومی غیرت کا درس دیتے تھے وہ آج ملکوں، ملکوں قرضے لانے کے لیے پھر رہے ہیں۔آج ان کی غریب دشمن معاشی پالیسوں کی وجہ سے عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہی ہے۔ بجلی مہنگی، پیٹرول مہنگا، گیس مہنگی، آٹا مہنگا، روٹی مہنگی ، نان مہنگا یہ ہے نیا پاکستان واہ رے عمران خان۔ا ن خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے گلگت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول کا کہنا تھا شہید ذولفقار علی بھٹو نے عوام کے حقوق کے لیے راجوں اور مہاراجوں کو للکارا اور گلگت بلتستان کے عوام کو غلامی سے آزادی دلائی ، ایف سی آر، سرداری نظام، مالیہ اور لگان ختم کر کے آپ کو ظلم سے نجات دلائی۔گندم پر سبسڈی دے کر آپ کی غربت کم کی ، عدالتی اور انتظامی اصلاحات کر کے آپ کو با اختیار بناکر آپ کی بے بسی ختم کی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو اور آصف علی زارداری نے اس سفر کو جاری رکھا اور مزید اصلاحات کیں اور اس خطہ کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کیے اور خوشحالی کے ایجنڈا کو آگے بڑھایا۔ان کا کہنا تھا ذعلفقار علی بھٹو نے یہاں کے عوام سے خطاب کیا اور بینظیر بھٹو نے اسے آگے بڑھایا اور بی بی شہید کا بیٹا اس جگہ پر کھڑے ہو کر وعدہ کرتا ہے کہ آپ کے آئینی حقوق، آپ کے معاشی حقوق، آپ کے جمہوری حقوق اور آپ کے سیا سی حقوق کے لیے جدوجہد کرتا رہوں گا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں جو حکمران ہیں انہیں عوام کے مسائل اور انہیں حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ان کی منزل تو صرف اقتدار حاصل کرنا تھاجو انہوں نے دھاندلی کر کے حاصل کر لیا۔ یہ عوام کی سیا ست نہیں کرتے ، یہ عوام سے وعدے کرتے ہیں اور پھر یوٹرن لیتے ہیں۔ جو قومی غیرت کا درس دیتے تھے وہ آج ملکوں، ملکوں قرضے لانے کے لیے پھر رہے ہیں۔آج ان کی غریب دشمن معاشی پالیسوں کی وجہ سے عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہی ہے۔ بجلی مہنگی، پیٹرول مہنگا، گیس مہنگی، آٹا مہنگا، روٹی مہنگی ، نان مہنگا یہ ہے نیا پاکستان واہ رے عمران خان۔ ا ن کی سیاست ان سے شروع ہو کران ہی پر ختم ہوتی ہے۔ اور پی پی پی کی سیاست غریبوں سے شروع ہو کر غریبوں پر ختم ہوتی ہے۔پی پی پی کی سیاست محکوموں سے شروع ہو کر محکوموں پر ختم ہوتی ہے، پی پی پی کی سیاست عوام سے شروع ہو کر عوام پر ختم ہوتی ہے۔ شہید ذولفقار علی بھٹو نے امیروں سے زمین لے کر غریبوں کو دی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں گلگت بلتستان کے عوام پاس پہلی بار آہا ہوں آخری بار نہیں میں آپ کے پاس آتا رہوں گا۔ مجھے آپ کی حمایت اور طاقت چاہیے میں آپ کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا۔