یوم مختار آل ؑ محمدؐ مذہبی جوش و جذبے اورعقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق اتوار کو عیدِ زہر ا ؐ اور یوم مختار ؒ آل محمد ؐ مذہبی جوش و جذبے اورعقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ ہیئت طلبائے اسلامیہ کے زیراہتمام مختار ؒ آل محمد ؐ کانفرنس ہوئی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے کہا کہ امام عالی مقام حضرت حسین ؑ ابن علی ؑ کا مقصدِ قیام یہی تھا آپ ؑ نے تپتے صحرائے کربلا میں اپنے 72 جانثاروں سمیت عظیم قربانی پیش کی جس کا مدعا پوری دنیا کو عدل و انصاف سے لبریز کرنا اور ظلم و جبر کا قلع قمع کرنا تھا۔