اسلام آباد میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے تھانہ رمنا کو اظہر علی نے بتایا کہ سیکٹر آئی ٹین تھری میں مدعی کا سر محمد ثقلین پیدل جا رہے تھے جنہیں مزدا ٹرک نمبرRIS - 3393 نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے تھانہ بھارہ کہو کو عبدالعزیز نے بتایا کہ پھلگراں میں مدعی کا بیٹا انجم علی پیدل جا رہا تھا جسے ہائی ایس ویگن نمبرRPT - 6992 نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔