اے بلاک سیٹلائٹ ٹائون عرشی مسجد کے قریب واسا کا ٹیوب ایک ماہ سے خراب
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اے بلاک سیٹلائٹ ٹائون عرشی مسجد کے قریب واسا کا ٹیوب ایک ماہ سے خراب پڑا ہے جس کی وجہ سے شہری واٹر ٹینکروں سے مہنگے داموں اپنے گھروں میں پانی ڈلوانے پر مجبور ہوگئے ادھر جماعت اسلامی کے رہنماء رضا احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت ایک ٹیون ویل ٹھیک نہیں کراسکتی تو عوام کو خراب ٹیوب کی اذیت دینے سے بھی گریز کریں شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی موٹریں خراب پڑی ہیں ۔