وزیر ریلوے ایک ٹرین کو تین ناموں سے چلا رہے ہیں،ورکر ز یونین
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)خواجہ سعد رفیق کی جھوٹی ایف آئی آ روں کا خا تمہ ریلوے ورکر ز یونین کی فتح ہے، ہم نے حق سچ کے لئے آ واز اٹھائی تھی اور مزدوروں کے لئے ہر دور میں آ واز اٹھائیں گے، ریلوے کو کر پشن کے کینسر سے نکا لا جا ئے ،چیف جسٹس ریلوے ملازمین کے سپریم کورٹ میں بھیجے گئے کیسزپر سو مو ٹو ایکشن لیں اور ان پر فور ی سماعت کی جائے ، پی ایم پیکج پر ملازمین کے بچوں کو ریگو لر بھر تی کیا جائے اور بھرتی کے عمل کو شفاف بنا یا جائے اور سیاسی مداخلت بند کی جائے، موجودہ وزیر ریلوے ایک ٹرین کو تین ناموں سے چلا رہے ہیں ،مر دہ حال انجنوں اور کنڈم گاڑیوں کو صرف میک اپ کر کے نئی ٹرینیں بنائی جا رہی ہیں، کرایوں میں اضافہ کرنے کی بجائے کر پشن میں ہونے والے اضافے کو روکا جائے۔ ریلوے آج بھی اربوں روپے سالانہ منا فع دے سکتا ہے، یہ ایک ٹیکنیکل ادارہ ہے جسے نان ٹیکنیکل لو گ چلا رہے ہیں ریلوے کی تما م گاڑیوں میں ریلوے ملازمین کا پانچ فیصد کوٹہ ہر ٹرین میں دیا جائے ، راولپنڈی کے ٹرین ایگزامنروں کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے اورڈسچارج کئے گئے ٹرین ایگزامنر عمر فاروق کو بحا ل کیا جائے۔