ختم نبوتؐ اور ناموس مصطفیؐ کی حفاظت ایمان کی بنیاد اور روح ہے:گورنر سرور
لاہور(خصوصی نامہ نگار)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ناموس مصطفےؐ کی حفاظت اور ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد اور رْوح ہے۔ یہ تمام عزتیں اور مرتبے آپ ؐ کی غلامی کی بدولت ہیں۔ دْنیا کا کوئی بھی عہدہ حضور پاکؐ کی غلامی سے بڑا نہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اْنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں محفل نورِ مصطفےؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ملک کے تمام گورنرز ہاؤسز، وزیر اعلیٰ ہاؤسز سمیت دیگر قومی اداروں میں عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے۔ اْنہوں نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ آج یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں محفل نورِ مصفطےؐ کی تقریب ہورہی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ سیرت النبی ؐپر تقریر کرنا انسانی بس کی بات نہیں جس ذات کی تعریف خالق کائنات خود کررہا ہو اور جن کے بارے میں خالق کائنات خود فرماتا ہے کہ مَیں رب العالمین ہوں اور میرا محبوب رحمت اللعالمین ؐہے۔ مَیں نے یہ زمین و آسمان اور ساری کائنات اْسی کے لئے پیدا کی ہے کہ اپنے پیارے نبیؐکو اس دْنیا میں بھیجنا تھا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ 12ربیع الاول کا دن تاریخ بنی نوع انسان کی عظمت کی معراج کا دن ہے جس روز خالق کائنات نے حسن کائنات کو وجہ کائنات بنا کر بھیجا۔