حاجی عبدالوہاب امت کا درد رکھنے والے تھے::عطاء المہیمن بخاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مولانا سید عطاء المہیمن بخاری نے امیر تبلیغی جماعت حضرت حاجی عبدالوہابؒ کے انتقال پر تعزیتی بیان میں کہا کہ حاجی عبدالوہابؒ پوری امت مسلمہ کی بھلائی اورخیرخواہی کا دردر کھنے والے انسان تھے انہوں نے عمر بھر کسی انسان کو تکلیف نہیں پہنچائی بلکہ خیرخواہی ہی بانٹتے رہے وہ اپنے عہد میں انسانیت کے سب سے بڑے انسان تھے مجلس احراراسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ،سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عمر فاروق ،میاں محمد اویس ،سید عطاء اللہ شاہ ثالث اور مولانا محمد مغیرہ نے اپنے تعزیتی بیان میں مولانا عبدالوہاب کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالوہاب نے تمام دینی قوتوں کی سرپرستی کی خاص طور پر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور ردقادیانیت کی جدوجہد کرنے والی جماعتوں کی حوصلہ افزائی فرماتے۔