دہلی: فٹ پاتھ پر ماں کے ساتھ سوئی 2 سالہ بچی سے زیا دتی
دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں فٹ پاتھ پر ماں کے ساتھ سوئی ہوئی 2 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے زیادتی کی گئی۔ ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے بچی کو اغواء کرنے کا واقعہ اولڈ دہلی ریلوے سٹیشن کے پاس جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات پیش آیا۔ پولیس نے بتایا 24 سالہ ملزم انیل نشئی ہے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے تصدیق کی ملزم انیل نے بچی کو ریلوے ٹریک کے پاس پھینک دیا اور گشتی پولیس کی ٹیم نے بچی کو ہسپتال پہنچایا۔ پولیس افسر نے بتایا سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی نشاندہی کی گئی اس سے قبل ملزم چوری کے الزام میں گرفتار ہو چکا ہے۔