حسن علی ‘ یاسر شاہ نے14سال پراناریکارڈ برابر کردیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی اور لیگ سپنر یاسر شاہ نے14سال پراناریکارڈ برابر کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز حسن علی اور یاسر شاہ نے 5،5وکٹیں حاصل کرکے کیویز کی اننگز کی بساط249رنز پر سمیٹ دی ، یہ14سال میں پہلا موقع تھا جب دو پاکستانی باولرز نے مخالف ٹیم کی تمام وکٹیں حاصل کیں ،اس سے قبل2004ء میں شعیب اختر اور دنیش کنیریا نے میلبورن کرکٹ گراونڈ میں آسٹریلیا کے تمام بلے بازوں کا شکار کیا تھا۔