اپوزیشن حکومت کی نااہلی، چوری، مہنگائی بم پر شور مچاتی رہے گی : مریم او رنگزیب
اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد حسین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے تحریری بیان میں کہا ہے فواد چوہدری کو اپنے یوٹرن وزیراعظم کے بارے میں بیان دیتے وقت شرم تو آتی ہو گی ۔اپوزیشن حکومت کی نااہلی، چوری، جھوٹ اورعوام پر گرائے گئے مہنگائی کے بم پر شور مچاتی ہے، یہ شور ہم مچاتے رہیں گے۔حکومت نے غریبوں کے منہ سے جو نوالہ چھینا اس پر اپوزیشن اسی طرح شور مچاتی رہے گی۔چور چور کا شور مچا کر علیمہ خان کو پچھلے دروازے سے این آر آو دینے پر اپوزیشن شور مچاتی رہے گی - مریم اورنگزیب نے کہا آپ علیمہ باجی کی بے نامی جائیداد کے بارے میں قوم کو جواب دیں، ورنہ اپوزیشن شور مچاتی رہے گی۔علیمہ خان کی طرح حکومت اپنے اردگرد بیٹھے چوروں کو خاموشی سے این آر او ددینے کی کوشش کر رہی ہے۔اپوزیشن پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر اور ایک کروڑنئی نوکریاں دینے کا سوال پوچھتی رہے گی۔