ساہیوال: جھونپڑی میں آگ لگنے سے ایک خاندان کے 4 افراد بری طرح جھلس گئے
ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) نواحی چک 99/6Rمیں جھونپڑی کو آگ لگ جانے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد بری طرح جھلس گئے چاروں افراد کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے جہاںدو بچیوں کی حالت نازک ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسی چک میں نو شیر کے خاندان نے چک کے قریب جھونپڑی بنا کر رہا ئش رکھی ہو ئی تھی ، بوڑھے نے آگ جلا ئی تو آگ نے جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے نوشیر کا بیٹا ظفر اقبال30سالہ،اسکا پوتا ارسلان 10سالہ،سعدیہ پوتی 14سالہ اور کرن8سالہ بری طرح جھلس گئے ۔ریسکیو1122کی ایک ٹیم نے مو قع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔