عرب فوجی اتحاد نے حوثیوں کے تین بیلسٹک میزائل مآرب فضا میں تباہ کر دیئے
صنعائ(اے این این)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے تین بیلسٹک میزائل مآرب شہر کی فضا میںتباہ کردیے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ بیلسٹک میزائل تباہ کیے جانے کی کارروائی میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ عرب اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ یہ میزائل حوثی باغیوں کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے پھینکے گئے تھے۔گذشتہ ہفتے بھی حوثی باغیوںنے اسی علاقے میں عرب اتحادی فوج کے مقامی ہیڈ کواٹر کو دو بیلسٹک میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی تھی، تاہم بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کر دیئے گئے تھے۔