سرجانی کا پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار
میں حکام بالا کی توجہ ایک انتہائی اہم مسئلے پرمبذول کرانا چاہتی ہوں کہ شہر کراچی جہاں پہلے ہی بہت سے مسائل کا شکا ر ہے وہیں خستہ حال سڑکیں اور ٹوٹے ہوئے پل اس شہر کا ایک اور سنگین مسئلہ ہے۔مثال کے طور پر سرجانی ٹائون سے خدا کی بستی جانے والا پل اپنی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے عوام کے لئے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے، اس پل میںبڑے اور گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں ۔یہاں سے چھوٹے بچے اسکول کے لئے جاتے ہیں ۔ اس پل سے چھوٹی گا ڑیوں کے علاوہ بڑے ٹرک اور پانی کے ٹینکرزبھی گزرتے ہیں ۔جو اس خستہ حال پل کو مزید نقصان پہنچارہے ہیں ،میری حکام بالا سے دخواست ہے کہ اس سنگین مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے اور پل کی فی الفور تعمیر کرائی جائے،تاکہ کسی بھی بڑے حادثے سے بچا جا سکے ۔(نایا ب گوہر ۔کراچی)