مکرمی! گزارش ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں فاصلاتی نظام تعلیم میں میٹرک (آرٹس) تا ایم اے / ایم ایس سی/ ایم فل/ پی ایچ ڈی تک کے پروگرام شروع کر چکی ہے۔ مگر پاکستان کے طلباء میٹرک سائنس فاصلاتی نظام تعلیم کے حاصل کرنے سے قاصر ہیں جو کہ انتہائی بنیادی تعلیم ہے اور جدید دور کے جدید تقاضوں کے لئے انتہائی ضروری ہے اور ارباب اختیار اپنا کردار ادا کریں۔ آپ سے خصوصی استدعا ہے کہ اگر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں پاکستان کے طلبائ/ طالبات کے حصول علم کے لئے جدید تقاضوں کے مطابق میٹرک سائنس کی تعلیم کا آغاز کرے تو یہ ایک نہایت علم پرور فیصلہ ہو گا جس سے لاکھوں طلبہ فائدہ اٹھا سکیں گے۔ (جاوید احمد چودھری چیئرمین رائے ونڈ۔ بھلر سوشل ویلفیئرفائونڈیشن)۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024