مکرمی! سابقہ وفاقی حکومت کی پنشن پالیسی کے مطابق 2001ء سے قبل ریٹائر ہونے والے ملازمین کو 1973ء سے 2001ء تک وقتاً فوقتاً پنشن میں ملنے والا اضافہ گراس پنشن پر شمار کر کے یہ اضافہ ان کی ماہانہ ملنے والی نیٹ پنشن میں شامل کیا جاتا رہا ہے۔ قانون اور سپریم کورٹ کے مطابق یہ پرانے پنشنرز حقدار ٹھہرے تھے کہ وہ مندرکہ بالا اضافہ جات اسی طریقہ کار اور شرح سے تاحیات وصول کرتے رہیں گے مگر 2001ء سے قبل ریٹائر ہونے والے ان پرانے پنشنرز پر بے جا لاگو کرتے ہوئے انہیں بھی یہ اضافہ جات غیرقانونی طور پر گراس پنشن پر اضافے کی بجائے یہ اضافہ ہر ماہ نیٹ پنشن پر کم تر شرح سے لینے پر مجبور ہیں۔ اگرفنانس ڈویژن کے اپنے ہی لیٹرز مورخہ 02.07.2002 اور 19.07.2002 پر عملدرآمد ہو جاتا ہے تو تمام پرانے پنشنرز کا کوئی بھی مسئلہ باقی نہیں رہتا۔ سپریم کورٹ کی خاموشی اور عدم توجہی پر یہ مظلوم اور متاثرہ پرانے پنشنرز سخت مایوسی کا شکار ہیں۔ (سی ایم اشرف لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024