اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں گیس حملوں کی تحقیقات کرنے والے مشن کو ایک سال کی توسیع دے دی
اقوام متحدہ (اے ایف پی+ نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں گیس حملوں کی تحقیقات کرنے والے مشن کو ایک سال کی توسیع دے دی ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں تحقیقات میں توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ شام کی حکومت پر الزام ہے کہ اس نے اپنے مخالفین پرکیمیائی ہتھیاروں سے حملے کیے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ سلامتی کونسل کی قرارداد میں شام سے ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا وہ کیمیائی ہتھیاروں کی پیداوار اور استعمال نہ کرنے کے وعدے کی پاسداری کرے۔