آئی ایس آئی سربراہ سے ایرانی ہم منصب کا رابطہ، باہمی تعاون پرتبادلہ خیال

May 19, 2025 | 18:37

ویب ڈیسک

آئی ایس آئی سربراہ اور مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک سے ایرانی جنرل اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

جنرل احمدیان نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا  ’’ایران اور پاکستان علاقائی امن دشمنوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے‘‘۔مشیر قومی سلامتی جنرل عاصم ملک نے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مثبت کردار کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے سیاسی، سلامتی اور سماجی جہتوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ بھارت اور ایران کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز نے بھی 18 مئی کو ایک دوسرے سے اسی تناظر میں ٹیلیفونک رابطہ قائم کیا تھا۔

مزیدخبریں