قطری امیر کی اہلیہ کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کی ویڈیو عرب میڈیا پر وائرل

May 19, 2025 | 17:23

ویب ڈیسک

قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ان کی اہلیہ شیخہ جواہر بنت حمد الثانی کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی مختصر ویڈیو عرب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی. جس پر صارفین نے اظہار برہمی بھی کیا۔وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قطری دورے کے دوران بنائی گئی، جب انہوں نے قطری امیر کے پرتعیش گھر کی سیر کی اور وہاں انہوں نے پرتکلف عشائیے میں شرکت کی۔وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں قطری امیر کی اہلیہ شیخ جواہر بنت حمد الثانی کو ایک موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریب دیکھا گیا جب کہ وائرل ویڈیو میں ان کے ایک ہاتھ کو ڈونڈ ٹرمپ کے ہاتھ کی جانب بڑھتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عرب سوشل میڈیا پر قطری امیر اور ان کی اہلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور زیادہ تر صارفین نے اس بات پر اظہار برہمی کیا کہ مسلم ملک کے سربراہ کی پردہ دار خاتون وہاں کیوں موجود ہیں؟سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے زیادہ تر عرب سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ قطری امیر کی اہلیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ کو چھونے کی کوشش کی۔تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی.متعدد عرب سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے بھی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شیخہ جواہر بنت حمد الثانی کی ویڈیو کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے، انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر نے یوٹیوب پر وضاحتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شیخہ جواہر بنت حمد الثانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ کو چھونے کی کوشش نہیں کی. ان کے انداز کو غلط لیا گیا. انہوں نے ایسی کوئی حرکت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر شیخہ جواہر بنت حمد الثانی نے خود ساختہ طور پر اپنی انگلیوں کو آرام دینے کے لیے انہیں پھیلایا .لیکن ان کے عمل کو سوشل میڈیا پر غلط انداز میں پیش کیا گیا۔شیخہ جواہر بنت حمد الثانی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مذکورہ ویڈیو اور تصویر کو نہ صرف عرب سوشل میڈیا بلکہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سمیت دیگر مسلم ممالک کے صارفین نے بھی شیئر کیا اور ویڈیو پر حیرت کا اظہار کیا۔بعض صارفین نے نشاندہی کی کہ ممکنہ طور پر شیخہ جواہر بنت حمد الثانی کی انگلیوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے اس قدر حرکت دلائی گئی کہ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو چھونے کی کوشش کی. تاہم ایسا نہیں ہے۔

مزیدخبریں