گلیشئر پگھلنے اور بارشوں سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی امد مسلسل اضافہ

May 19, 2025 | 17:16

ویب ڈیسک

شمالی علاقہ جات میں گلیشئر پگھلنے اور بارشوں سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی امد بڑھنے لگی اوراس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ترجمان تربیلہ ڈیم کا کہنا ہے کہ ڈیم کے پانی مں اضافہ شمالی علاقہ جات میں گلیشئر کے پگھلنے سے اضافہ ہورہا ہے. تربیلہ ڈیم پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 65 فٹ بلند ہوکر اس وقت ڈیڈ لیول 1402 ہیں۔ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔ترجمان تربیلہ ڈیم کا کہنا ہے کہ تربیلہ ڈیم پانی لیول 1467.18 ریکارڈ کی گئی ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 28 ہزار 9 سو کیوسک ریکارڈ کی گی ہے۔ترجمان ڈیم کے مطابق ڈیم سے پانی کا اخراج 11 ہزار 69 ہزار کیوسک ہے. بجلی کے 17 پیداواری یونٹ کام کر رہے ہیں. ان یوٹنس سے 2 ہزار 918 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہیں. پیداواری یونٹس 4888 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں