ایرانی شہریوں کی برطانیہ میں گرفتاری: ایران نے برطانوی سفیر کو طلب کر لیا

May 19, 2025 | 14:25

ایران نے جاسوسی کے الزام میں اپنے متعدد شہریوں کی گرفتاری پر احتجاج کے لیے تہران میں برطانوی سفیر کو طلب کیا ہے، یہ بات سرکاری میڈیا نے پیر کو بتائی ہے۔برطانیہ میں متعدد ایرانی شہریوں کی بلاجواز گرفتاری کے بعد تہران میں برطانوی چارج ڈی افیئرز کو اتوار کو طلب کیا گیا تھا۔"تین ایرانی افراد ہفتے کے روز لندن کی ایک عدالت میں پیش ہوئے جن پر اسلامی جمہوریہ کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔انہیں تین مئی کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی شناخت 39 سالہ مصطفیٰ سپہوند، 44 سالہ فرہاد جوادی منیش اور 55 سالہ شاپور قلعہ علی خانی نوری کے طور پر کی گئی تھی جو تمام لندن میں مقیم ہیں۔برطانوی دفترِ داخلہ نے کہا کہ وہ غیر قانونی تارکینِ وطن تھے جو 2016 اور 2022 کے درمیان چھوٹی کشتی یا دیگر ذرائع مثلاً گاڑی میں چھپ کر برطانیہ پہنچے تھے۔برطانیہ کی پولیس کے مطابق مبینہ جاسوسی اگست 2024 سے فروری 2025 تک ہوئی۔پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ایک چوتھے شخص کو نو مئی کو تفتیش کے لیے گرفتار کیا گیا تھا لیکن اب اسے بغیر کسی الزام کے رہا کر دیا گیا ہے۔تین مئی کو ایک الگ تفتیش میں پانچ ایرانیوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ چار افراد کو رہا کر دیا گیا جنہیں دہشت گرد کارروائی کی تیاری کے شبہے میں حراست میں لیا گیا تھا حالانکہ تفتیش "فعال اور جاری ہے"۔پانچویں کو قبل ازیں مئی میں ایک غیر متعینہ تاریخ تک کے لیے ضمانت دی گئی تھی۔

مزیدخبریں