راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی چکلالہ کینٹ کے کارکنوں نے بھارت کیخلاف پاک فوج کے ''آپریشن بنیان المرصوص'' کی فتح عظیم پر اظہارِ تشکر کیلئے مصریال شریف ہائوس سے ایک شاندار ''پاکستان زندہ باد'' ریلی نکالی۔ حلقہ پی پی 15 سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نمبردار انعام ملک اور سابق امیدوار کنٹونمنٹ بورڈ عدیل اعظم بٹ کے زیراہتمام نکالی جانے والی ریلی کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری خرم پرویز راجہ تھے جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر خالد نواز بوبی، پیپلز پارٹی کینٹ کے سینئر نائب صدر حاجی جبار اقبال، پیپلز لیبر بیورو راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سہیل مختار، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد، پیپلز پارٹی کے راہنما ماجد ملک، ملک مظہر جاوید، شکیل اعوان، حکیم شیخ خالد، شفیق را، یاد میر خان، ڈاکٹر رفاقت، نمبردار ملک عثمان، نمبردار ملک منصور، جہانگیر اعوان اور دیگر مقامی پارٹی عہدیداران سمیت کارکنوں اور عوام کی ایک بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی۔ راستے میں مختلف مقامات پر لگے استقبالیہ کیمپوں سے ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور خرم پرویز اور دیگر قائدین کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ شرکا پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔ ریلی مصریال روڈ، ڈھوک سیداں چوک اور کمال آباد روڈ سے ہوتی ہوئی کلمہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی جہاں خرم پرویز راجہ، انعام ملک، عدیل بٹ، سہیل مختار، حاجی جبار، سجاد حسین ساجد اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔
پیپلز پاراٹی چکلالہ کینٹ کے زیر اہتمام آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر اظہارِ تشکر ریلی
May 19, 2025