بیٹے کی شادی پرمبارکباد پیش کرنے پر میاں نواز شریف کا مشکور، محبت کبھی نہیں بھلا سکتا،راجہ محمد سعید

May 19, 2025

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )مسلم لیگ( ن) لیبر ونگ آزاد کشمیر کے چیئرمین راجہ محمد سعید کے بیٹے کی شادی پر سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے مبارکباد کا خط بھیجا اور شادی کی مبارکباد پیش کی اس موقع پر راجہ محمد سعید نے کہا کہ میں میاں نواز شریف کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے بیٹے کی شادی پرمبارکباد پیش کی۔ میں اپنے قائد میاں نواز شریف کی محبت کبھی نہیں بھلا سکتا کہ انہوں نے مجھے بذریعہ خط اگاہ کیا۔ راجہ سعید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس ملک کی ضرورت ہیں اور ان کی  بدولت آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور حال ہی میں بھارت سمیت پوری دنیا کو اس بات کا ثبوت مل گیا۔

مزیدخبریں