راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)سیاسی و سماجی شخصیت ،سابق امیدوارممبر کنٹونمنٹ بورڈچکلالہ وارڈ7 حافظ محمد ابرارحسین نے کہا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی، پاکستانی غیرت مند اور باشعور قوم ہے ہم امن پسند لوگ ہیں امن کی خواہش کو ہماری کمزوری مت سمجھا جائے، اگر دوبارہ مودی نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم اپنی افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹاہلی موہری کے علاقے میں بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے پاک فوج زندہ باد اظہارتشکر مشعل بردار ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عظیم الشان مشعل بردارریلی میں علاقے بھر کے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کرکے محب وطن ہونے کاثبوت دیا،بزرگوں ،نوجوانوں،بچوں نے ہاتھوں میں مشعلوں کیساتھ ساتھ پاکستانی پرچم اٹھارکھے تھے ،پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونجتی رہی،حافظ ابرارحسین کا کہناتھا کہ پاکستان کے عوام کا حکومت وقت اورپاک فوج سے مطالبہ ہے کہ جس طرح بھارت کواس کی جارحیت کا منہ توڑجواب دیاگیا اسی طرح اسرائیل کو بھی بھرپورجواب دیاجائے اورفلسطین کے عوام کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے جائیں ۔
ٹاہلی موہری میںآپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر فوج زندہ باد اظہارتشکر ،مشعل بردار ریلی
May 19, 2025