مارکنگ ایس او پیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، چیئرمین راولپنڈی بورڈ

May 19, 2025

  راولپنڈی( سٹاف رپورٹر)امتحانی مارکنگ کے عمل کو شفاف اور میرٹ پر مبنی بنانے کے لیے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے چیئرمین محمد عدنان خان نے گورنمنٹ پی اے ایف ہائی اسکول، لوئر ٹوپا مری میں قائم میٹرک فرسٹ اینول 2025 کے مارکنگ سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔چیئرمین نے مارکنگ کے عمل، معیار، شفافیت اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایس او پیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔" انہوں نے ہیڈ ایگزامنر اور سب ایگزامنر کو ہدایت کی کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن اور حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر مکمل عمل کرتے ہوئے مارکنگ کے عمل کو دیانتداری سے مکمل کریں۔چیئرمین محمد عدنان خان کا کہنا تھا کہ طلبہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی ناقابل برداشت ہے، کیونکہ یہی طلبہ قوم کا مستقبل ہیں، اور ان کے تعلیمی نتائج میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں