اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)آئی جی پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصرر ضوی کی زیر صدارت سروس ڈیلیوری اور عوامی خدمت میں بہتری کے لیے اہم اجلاسوں کا انعقاد ہوا، اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے سینئر پولیس افسران نے شرکت کی ،اس موقع پر آئی جی نے اسلام آباد پولیس کی سروس ڈیلیوری اور عوامی خدمت میں بہتری کے لیے اہم فیصلے کئے،اجلاس میں ناکہ جات کو نئی شکل دینے اور بیرئیرز کو ہٹانے کے بعد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے شہر میں جرائم کی شرح کو مزید کم کرنے سمیت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پٹرولنگ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔آئی جی نے ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ، ڈائریکٹر آئی ٹی اسلام آباد پولیس اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے جوائنٹ ڈائریکٹر لااینڈ آرڈر رائے راشدکے ساتھ بھی اہم ملاقات کی۔ آئی جی نے جدید تقاضوں کے مطابق پولیسنگ میں بہتری، سسٹم کو اپ گریڈ کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سروس ڈیلیوری کو مزید موثر بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا،آئی جی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کو قائم رکھنا اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
امن وامان کا قیام اور شہریوں کو سہولیات مہیا کرنا اولین ترجیح،آئی جی اسلام آباد
May 19, 2025