اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے نے اسلام آباد میں جاری بارش ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے اپنے سب اسٹیشنز پر تمام فائر اینڈ ریسکیو یونٹس سمیت اپنی ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کو فعال کر دیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گشت کر رہی ہیں تاکہ چوکسں رہتے ہوئے کسی بھی ایمرجنسی پر بروقت قابو پایا جا سکے۔ سی ڈی اے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈائریکٹوریٹ، انوائرمنٹ ونگ، اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد متعدد کامیاب آپریشنز کیے گئے ہیں جن میں ای7 سیکٹر میں سٹریٹ 20 کے قریب ایک چلتی کار پر گرنے والے درخت سے متاثرین کو بچانا بھی شامل ہے، جو کہ تیز آندھی اور موسم کی خراب صورتحال کے باعث متاثر ہوئی ہے۔
سی ڈی اے ٹیموں کے بارش ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ریسکیو آپریشن
May 19, 2025