اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ممتاز اور معتبر برانڈز مالکان نے کہا ہے کہ پاکستان میں نجی شعبے کی محنت، دیانت اور طویل مدتی سرمایہ کاری کے نتیجے میں جنم لینے والے مستحکم برانڈز کو ادارہ جاتی تحفظ حاصل نہیں ہے، بزنس فرینڈلی پالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاری، روزگار اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جائے۔ برانڈز کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے قبل پیشگی نوٹس، مکمل انکوائری، اور اعلیٰ سطح پر منظوری کو لازمی قرار دیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری جنرل یوبی جی(ایف پی سی سی آئی) ظفر بختاوری کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب میں کیا،عشائیہ میں احسن ظفر بختاوری، طارق محمود ، چوہدری طاہر محمود، نعمان خان ، ڈاکٹر رضوان اوپل،، حمزہ علی خان، روحیل انور بٹ ، جنید احمد، لقمان علی افضل، شمس الدین سلطان ، حبیب اللہ زاہد ، عمر فاروق ، عثمان شہزاد، عمر اکمل اور حافظ منظور کے مالک سمیت دیگر نمایاں کاروباری شخصیات نے شرکت کی،عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ظفر بختاوری نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتے ہیں
بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے سرمایہ کاری اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جائے، مقررین
May 19, 2025