بھارت دہشتگرد ملک ،عالمی برادری کو ہوشیار رہنا ہوگا،سردار ناصر خان بنگو

May 19, 2025

فتح جنگ(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل رہنما سردار ناصر خان بنگو نے کہا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر قوم، قومی قیادت اور پاک فوج کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ،بھارت کی سب سے بڑی سیاسی، عسکری اور سفارتی شکست ہوئی ہے۔میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام تنہا نہیں ہیں پاکستان آپ کے ساتھ ہے اور جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی، پاکستان پیچھے نہیں ہٹے، پاکستان کے پاس ہمت بھی ہے، صلاحیت بھی، نیت بھی اور طاقت بھی ہے، بھارت کی جارحیت، بالادستی اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، بھارت کا خود ساختہ امیج بے نقاب ہو چکا ہے اور پاکستانی قوم، قیادت اور افواج کو عظیم کامیابی پر مبارک ہو۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز کا پیشہ ورانہ معیار دنیا کے سامنے آیا ہے ،بھارت ایک ریاستی دہشت گرد ملک ہے لہذا عالمی برادری کو ہوشیار رہنا ہوگا، امریکا، کینیڈا اور قطر میں بھارت کے دہشت گردی کے اقدامات ریکارڈ پر ہیں۔

مزیدخبریں