بیول ( نامہ نگار ) حبیب چوک تا بیول روڈ کا تعمیر کا کام انتہائی ناقص ہو رہا ہے لیکن ٹھیکڈار کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے حبیب چوک تا بیول روڈ جس کی مرمت کا کام شروع ہے لیکن یہاں پر ایک تو انتہائی سستی سے کام جاری ہے لیکن دوسری طرف پلتے لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کی کیا وجہ ہے نہ تو سیاسی قیادت اور نہ انتظامیہ اس طرف توجہ دے رہی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے ٹھیکڈار با اثر ہے یا سیاسی قیادت کا منظور نظر ہے عوام نے کہا ہے اگر ایسے ہی کام جاری رہا تو پھر ہم کام مزید نہیں چلنے دیں گئے کیوں کہ یہ ذاتی نہیں بلکہ قوم کا پیسہ ضائع ہورہا ہے قیادت اس طرف توجہ دے تاکہ عوام اور سڑک کے پیسے کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکے
حبیب چوک تا بیول روڈ کی تعمیر نا قص میٹر یل کا استعمال جا ری
May 19, 2025