پاکستان کیلئے مسیحی برادری کی قربانیاں کسی طور پر کم نہیں، چوہدری شفقت محمود 

May 19, 2025

فتح جنگ(نامہ نگار)پا ک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی سرپرستی میں پاکستان کی تمام فورسز نے حالیہ جنگ میں انڈیا کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا چشم فلک نے دیکھا کہ فضاں کو چیرتا ہوا کامران بشیر مسیح دشمن پر قہر بن کر ٹوٹا اور دشمن کو ناقابل تلافی نقصان سے دو چار کیا، پاک وطن کے اس بیٹے کامران بشیر مسیح کو فتح جنگ کی مسیحی برادری نے تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی قیادت میں خراج تحسین پیش کیا۔چوہدری شفقت محمود کی طرف سے اس قومی ہیرو کی بے مثال کارکردگی پر مسیح برادری کے جانسن صابر اور مشتاق مسیح کو اپنی طرف سے پانچ پانچ ہزار روپے اور گلدستے پیش کیے ہیں، تحصیل دار چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے مسیحی برادری پاکستان سے دلی محبت کرتی ہے، پاکستان کیلئے مسیحی برادری کی قربانیاں کسی طور پر کم نہیں ہے، مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ہے گا۔

مزیدخبریں