سنی علما کونسل فتح جنگ کے زیراہتمام  تین روزہ تقریبات آج شروع ہونگی

May 19, 2025

فتح جنگ(نامہ نگار)سنی علما کونسل فتح جنگ کے زیر اہتمام تین روزہ تقریبات تشکر و محافل ایصال ثواب شہدائے پاک افواج قاضی تجمل حسین اختر کی زیر سرپرستی انعقاد پذیر ہونگی آج برو ز سوموار بعد از نماز مغرب علامہ عابد حسین چشتی کی زیر نگرانی جامع مسجد ضمیریہ نزد تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوہاٹ روڈ بعد از نماز مغرب محفل مفتی عرفان القادری کی زیر صدارت ہو گی خصوصی خطاب علامہ محمد دلاور ضیائی کا ہو گا جبکہ 21مئی بروز بدھ قاضی طالب حسین کی زیر نگرانی مرکز ی دار العلوم غوثیہ چاساں والی ڈھیری میں بعد از نماز مغرب علامہ عبدالغفور چشتی کی زیر صدارت محفل ایصال ثواب منعقد ہو گی خصوصی خطاب علامہ محمد بلال جامی کا ہو گا 22مئی برو ز جمعرات بعد از نماز مغرب علامہ غلام مہر علی کی زیر نگرانی جامع مسجد حسنین کریمین کرم خان روڈ میں محفل تشکر زیر صدارت علامہ علامہ عامر عباس قریشی منعقد ہو گی خصوصی خطاب علامہ رفعت علی قادری کا ہو گا ۔

مزیدخبریں