دینہ (نامہ نگار) صوبائی مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کے ہمراہ دینہ کے قریب لہڑی پارک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دورے کے دوران مختلف مقامات کا جائزہ لیا اور پارک کی حالت کو مزید بہتر بنانے شجر کاری کو فروغ دینے اور سیاحوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ، دورے کے دورا ن مشیر صحت پنجاب ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کو پارک کے مزید مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔
صوبائی مشیر صحت پنجاب ڈاکٹر اظہرکیانی کا لہڑی پارک کا دورہ
May 19, 2025