حسن ابدال (نامہ نگار ) پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہم خطے میں امن کے خواہاں ہے تاہم پرامن ہونے کے ساتھ ساتھ ہم غیرت مند قوم ہیں کو وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے نپٹنا اچھی طرح جانتے ہیں ان خیالات کا اظہارگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے حسن ابدال میں سرحد یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ سپورٹ سنیٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ قوم کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں عاصم منیر جیسا سپہ سالار ملا، پوری قوم تمام تر سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اس وقت اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ مسلح افواج بلخصوص پاک فضائیہ نے جس طرح بھارتی افواج کو نقصان پہنچایا وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی کردار سازی وقت کی ضرور ت ہے پاکستانی نوجوان نہایت ٹیلنٹڈ ہیں اوران سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے۔گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہاکہ ہماری مسلح افواج نے پا نچ گنابڑی اس طاقت کوشکست دی جواپنے مجموعی بجٹ کابڑاحصہ دفاع پرخرچ کرتاہے۔ اگرکشمیرکامسئلہ حل ہوجائے اور نریندری مودی سے نجات مل جائے تو اس خطے میں امن قائم ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم امن پسند قوم ہیں مگرہم پرجنگ مسلط کی گئی توبھرپوراورمنہ توڑجواب دیاجائے گا۔سردارسلیم حیدرنے کہاکہ ہم شہادت کی موت کی آرزومندہیں مگرقومی وقارپرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ہم اپنے ملک کے چپے چپے کادفاع کریں گے۔
جنرل عاصم منیر جیسا سپہ سالار ملناقوم کی خوش قسمتی ہے،گورنر پنجاب
ٍ
May 19, 2025