سیکٹرآئی بارہ کے پلاٹ الاٹیز کا مجوزہ مویشی منڈی کی منتقلی کا مطالبہ

May 19, 2025

اسلام آباد (وقائع نگار)میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سیکٹرآئی بارہ میں تیرہ دن کے لئے مویشی منڈی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس پر پلاٹ الاٹیز نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ الاٹیز کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر سیکٹر میں مویشی منڈی کا قیام سیکٹر میں جاری ترقیاتی کاموں کے لیے نقصان دہ ہے، کیونکہ بھاری ٹرک، بڑی تعداد میں مویشی اور خریداروں کی آمد و رفت سے سیوریج لائنز اور سڑکوں کو نقصان پہنچے گا۔ ایک الاٹی خمار گل نے کہا، "ترقیاتی کام پہلے ہی سست روی کا شکار ہے، اور مویشی منڈی کے قیام سے مزید تاخیر ہوگی۔

مزیدخبریں