حسن ابدال (نامہ نگار) ACLC جھاری کس کے انچارج نے غلام رضا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہری پور کی جانب سے آتی ہوئی ہائی ایس کو روکا جس میں سوار مشکوک شخص جس نے اپنا نام عباس خان ولد محمد علی سکنہ محلہ طہماب آباد چکلالہ روڈ راولپنڈی بتلایا جس کے سامان کی حسب ضابطہ تلاشی لینے پر 300 عدد پتنگیں اور 3 خطرناک ڈوریں برآمد ہوئیں۔ پولیس ٹیم نے تھانہ صدر حسن ابدال میں کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر دیا۔
پتنگ سمگلر گرفتار، سینکڑوں پتنگیں و ڈوریں برآمد
May 19, 2025