پاک فوج نے قوم کو پہلے مایوس کیا نہ آئندہ کریگی،بریگیڈیئر سردار عاصم نواز

May 19, 2025

فتح جنگ(نامہ نگار)بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر اور آپریشن بنیان مصروف کامیابی سے مکمل کرنے پر پاک فوج نے قوم سے کیا وعدہ نبھا کر قوم کے دل جیت لئے پاک فوج اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نے تکبر میں مبتلا بھارت کا غرور اور تکبر خاک میں ملا دیا اس میں اللہ رب العزت کا خصوصی فضل ، قوم کی دعائیں اور پاک فوج کی تیاری اور جذبہ شامل حال رہا جس نے قدم قدم پر کامیابی سے ہمکنار کیا آج پوری دنیا میں پاک فوج کی کامیابی اور عزت کے چرچے ہیں بھارت جو ہم سے کئی گنا بڑا تھا خود بھی ناکام ہوا اور ساتھ اسرائیل اور روس کو بھی رسوا کر گیا ان شااللہ پاک فوج نے قوم کو پہلے مایوس کیا اور نہ آئندہ کرے گی ملکی سلامتی بقاء  تحفظ اور استحکام کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی ان خیالات کا اظہار ممتاز عسکری شخصیت و صدر ایکس مین سروس سوسائٹی ضلع اٹک بریگیڈیئر سردار عاصم نواز خان نے پنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی کامیاب حکمت عملی، بہترین تیاری اور ہمہ وقت دشمن پر نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی وجہ سے کامیابی ملی ہے آج اس کامیابی پر ملک کا بچہ بچہ پاک فوج کے حق میں خوشی سے کھل اٹھا ہے اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کی کسی بھی جارحیت پر ان شااللہ ایک آواز ہو کر بھرپور بروقت اور بہترین جواب دے گی ۔

مزیدخبریں