تاجر برادری ہر محاذ پر پاک افوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،عبدالوحید راجہ 

May 19, 2025

جاتلی(نامہ نگار)انجمن تحفظ تاجران دولتالہ کی جانب سے ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارتی جارحیت کے خلاف افوج پاکستان  کے حالیہ کامیاب آپریشن بنیان مرصوص پر پاک افوج کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا، صدارت صدر انجمن تحفظ تاجران عبدالوحید راجہ نے کی۔اس موقع پر صدر انجمن نے کہاہم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن کو محفوظ بنایا۔ پوری قوم ان عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اس موقع پر وطن عزیز، پاک افوج اور شہدا کے لیے دعا کی گئی،انجمن تحفظ تاجران دولتالہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وطن کے دفاع میں تاجر برادری ہر محاذ پر پاک افوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں