شہداء کی ماؤں کا جذبہ پاکستانی قوم کی طاقت کا منبع ہے،شیخ آفتاب

May 19, 2025

حضرو (نمائندہ نوائے وقت) ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے معصوم شہداء￿  سمیت ملک و قوم کی بقاء کے لئے جانوں کی قربانیاں دینے والے تمام شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں لیگی رہنما ڈاکٹر محمد اشرف بٹ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طلال اشرف بٹ اور دیگر بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ،قیام امن اور ملک و قوم کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے قوم کے ہیرو ز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیں احساس دلاتی ہیں کہ ان جوانوں نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے۔انہوں نے کہا شہیدوں کی ماؤں کا جذبہ اور استقامت پاکستانی قوم کی طاقت کا منبع ہے ۔جب جب وطن نے پکارا پاک فوج کے جوان ، سیکورٹی و سول ادارے ، پولیس ا ور قوم اپنی جانیں ہتھیلی پر لئے دشمن کے مقابلے پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان شہدا کے امین ہیں جو اپنی سب سے قیمتی چیز یعنی جان ملک و ملت کے تحفظ کے لیے قربان کر چکے ہیں۔ فورس کا ہر جوان موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنے فرائض سر انجام دیتا ہے۔

مزیدخبریں