عید الاضحی،فتح جنگ میں صفائی کیلئے ستھرا پنجاب کی خصوصی ٹی میں تشکیل

May 19, 2025

فتح جنگ(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق آر ڈبلیو ایم سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رانا ساجد صفدر کی سربراہی میں ڈویژن بھر کی طرح ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ ،پنڈی گھیب اور جنڈ میں بھی عید الاضحی کے موقع پر صفائی کیلئے ستھرا پنجاب کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ستھرا پنجاب کے ورکرز قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگائیں گے آر ڈبلیو ایم سی کے چیف لیگل ایڈوائزر ملک عبدالرزاق ماجھیا ایڈووکیٹ،کنٹریکٹرز حاجی اختر غریبوال ،قاضی عابد ،اقبال ملک عید آپریشن کی مکمل نگرانی کریں گے عید الاضحی کے  موقع پر صفائی کے حوالہ سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ستھرا پنجاب کی ٹیمیں سکول ،کالجز ،دفاتر ،بازار،مساجد اور گھروں میں جاکر آرڈبلیو ایم سی کے بروشر تقسیم کریں گے سکول کے طلبا و طالبات ،تاجروں اور شہریوں کو عید الاضحی کے صفائی پلان کے متعلق بریفنگ دی جائے گی علمائے کرام ،اساتذہ،انجمن تاجران اور وکلابرادری کے زریعے اس مہم کو عوام تک پہنچایا جائے گا۔

مزیدخبریں