محکمانہ کارروائی کا خوف : پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی نے متاثرین سے معافی طلب کرلی 

May 19, 2025

کلرسیداں(نامہ نگار)پنجاب پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی میں زیر حراست نوجوان انضمام بشارت کے آن لائن اکاؤنٹ اور جیب سے نکالی گئی رقم ایک لاکھ نوے ہزار روپے اس کے گھر لوٹا کر معافی طلب کر لی گئی گزشتہ ماہ اینٹی نارکاٹکس فورس راولپنڈی نے کلرسیداں کے گاں مہیرہ سنگال کے انضمام بشارت سے مبینہ طور پر دوران تلاشی ایک کلو چرس برآمد کرکے اسے جیل منتقل کردیا تھا جبکہ اصل واقعہ کچھ یوں تھا کہ انضمام بشارت اور اس کے ساتھی کو کلردھانگلی ڈڈیال روڈ پر پنجاب پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی حماد افضل نے روکا گاڑی کی تلاشی لی اور گاڑی میں سوار دونوں نوجوانوں کو الگ الگ کمروں میں بند کرکے رینٹ پر لی گئی گاڑی کے انچارج کو طلب کیا گیا جس نے سہولت کاری کی اور پولیس کی حراست میں موجود انضمام بشارت کے اکانٹ سے آن لائن ڈیڑھ لاکھ روپے اور چالیس ہزار جامعہ تلاشی نکال لیئے جس کے بعد ایک نوجوان کو چھوڑ دیا گیا جبکہ انضمام بشارت سے مبینہ طور پر ایک کلو چرس برآمدگی کیس میں اسے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا بعد ازاں محکمانہ انکوائری میں اے ایس آئی حماد افضل کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی جس کے بعد فریقین کے درمیان سہولت کاروں کی جانب سے معاملات طے ہوئے اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم اڈیالہ جیل میں بند نوجوان انضمام بشارت کے لواحقین کے سپرد کر کے معاملات طے کر لیئے گئے مگر نوجوان انضمام بدستور جیل میں ہے جبکہ شاہ خاکی چیک پوسٹ کے انچارج اور ان کے کار خاص ساتھی بدستور یہاں موجود ہیں جن کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے جبکہ انہی سے چند کلومیٹر دور دریائے جہلم کے شرقی کنارے پر واقع ڈڈیال پولیس کی چیک پوسٹ یہاں سے جانے والی منشیات اور اسلحہ کو برآمد کرکے محکمہ کی نیک نامی کا موجب بنتی ہے مگر شاہ خاکی چیک پوسٹ قانون پر عملداری کی بجائے شکار کے تعاقب میں رہتی ہے مقامی حلقوں نے شاہ خاکی چیک پوسٹ کے انچارج سمیت ان کے سہولت کاروں کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں