گوجرن خان میں جائز منافع خوری عروج پر پہنچ گئی سرکاری ریٹ لسٹ نظراندا

May 19, 2025

گوجرخان (نامہ نگار)گوجر خان، ناجائز منافع خوری عروج پر،سرکاری ریٹ لسٹ کو نظر انداز کر کے گوشت فروٹ سبزی کے من مانے ریٹ مقرر کر دیے گئے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے خوردو نوش میسر نہ ہے عوامی سماجی حلقوں نے اس بات پر سخت حیرت کا اظہار کیا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق گائے بچھڑے اور بکرے کا گوشت شہر میں کہیں بھی فروخت نہیں ہو رہا بکرے کا گوشت 2300 روپے کلو گائے بچھڑے کا گوشت 1100 روپے کلو اور بغیر ہڈی کے 1400 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے سرکاری ریٹ لسٹ صرف آویزاں کی جاتی ہے جبکہ گوشت من مرضی کے ریٹ کے مطابق فروخت ہو رہا ہے اور وہ بھی ہڈیاں اور چھیچھڑے ڈال کرفروخت کرتے ہیں اسی طرح فروٹ سبزی اور کریانہ والوں نے بھی سرکاری ریٹ لسٹ کو مکمل طور پر نظر انداز کر رکھا ہے ،مقامی انتظامیہ بھی اس حوالہ سے کوئی کارروائی نہ کر رہی ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مقامی انتظامیہ کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہے جس کے بعد ناجائز منافع خوروں نے انت مچا رکھی ہے کریانہ شاپ پر دال مصالحہ جات چاول اور دیگر اشیا ناقص اور غیر معیاری فروخت ہو رہی ہیں اور من مانے ریٹوں پر فروخت ہو رہی ہے اس پر بھی متعلقہ اتھارٹی کی کوئی کارروائی نظر نہ آرہی ہے خریداروں نے اس حوالہ سے سخت حیرت کا اظہار کیا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو آئے روز مہنگائی میں کمی کے حوالہ سے تشہیر کر رہی ہے لیکن گوجرخان میں ایسا کوئی اقدام نظر نہ آ رہا ہے جس سے عوام کو کوئی ذرا بھر بھی ریلیف میسرہو سکے۔

مزیدخبریں