پاکستان کو غربت سے نکالنے کیلئے تیز رفتار معاشی گروتھ کی ضرورت ،احسن بختاوری

May 19, 2025

اسلام اباد نمائندہ خصوصی )اسلام اباد چیمبر اف کامرس کے سابق صدر اور گرین اینڈ گرین اسلام اباد موومنٹ کے چیرمین  احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے پاکستان کو معاشی ترقی کی رفتار کواگر تیز کرنا ہے تو اسے معیشت کو ان گنت ریگولیشن کی زنجیروں سے ازاد کرنا ہوگا،یو اے ای میں اگر نئی سرمایہ کاری پر مبنی منصوبے کی منظوری چند منٹ میں مل سکتی ہے تو یہاں کئی مہینے لگنے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے،بجٹ تجاویز کے حوالے سے ایک بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غربت کے دلدل سے نکالنے کے لیے ہمیں تیز رفتار معاشی گروتھ کی ضرورت ہے یہ اسی وقت ممکن ہے جب ملک کے اندر مینوفیکچرنگ بڑھے اور نئی صنعتیں لگنا شروع ہوں،ہمیں اب بہت جلد چھ فیصد یا اس سے زائد سالانہ گروتھ کی طرف بڑھنا ہوگا،ایس ائی ایف سی کے بننے کے بعد اگرچہ کسی حد تک نئے منصوبوں پر عمل درآمد اسان ہوا ہے مگر اس میں ہمیں موثر اقدامات کی ضرورت ہے،منصوبوں کی منظوری کے متعلقہ فورمز کو اب ون ونڈو کے تحت لانے کی ضرورت ہے،ملک کا کوئی بھی ادارہ ہو اپ وہاں ون ونڈو اپریشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے،صنعت کاری کو بڑھانا ہے تو اس میں آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی ۔اس ملک کے پالیسی سازوں کو سوچنا چاہیے کہ یو اے ای اور دیگر ممالک میں چند گھنٹوں میں پروجیکٹ کی  منظوری کیسے دے دی جاتی ہے،ان سے ہی سیکھ لینا چاہیے احسن بختاوری نے کہا کہ زراعت اس ملک کی  معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے ،ہمیں بیک وقت اس پر بھی توجہ مرکوز رکھنا ہوگی،یہ ہمارے لئے  افسوسناک ہے کہ اس سال گندم کی بڑی فصل ہوئی تاہم اس کے کاشتکاروں کو بڑے مالی نقصان کا سامنا ہے،اج گندم سستی مل جائے گی مگر ائندہ سال اس کا نتیجہ بھی بھگتنا پڑے گا،فوڈ سکیورٹی کے لیے ہمیں زراعت میں بھی پائیدار پالیسیوں کی ضرورت ہے

مزیدخبریں