اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان میں ترکی کے سفیر عرفان نذیراوغلو نے صدر یوتھ پارلیمنٹ فورم پنجاب اسمبلی آمنہ حسن شیخ کی دعوت پر پنجاب اسمبلی کا دورہ کیااسپیکر پنجاب اسمبلی، ملک محمد احمد خان نے ترک سفیر عرفان نذیراوغلو کا پرجوش اور والہانہ استقبال کیااسپیکر ملک احمد خان نے ترک سفیر کا پنجاب اسمبلی آمد پر شکریہ کا اظہار کیا اور پاکستان و ترکی کے درمیان صدیوں پر محیط برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بین الپارلیمانی روابط، نوجوانوں کی شمولیت اور ثقافتی تبادلے کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ سپیکر پنخجاب اسمبلی ملک احمد خان نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران ترکی کی جانب سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ترک سفیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ترکی کے سفیر عرفان نذیراوغلو کا پنجاب اسمبلی کا دورہ
May 19, 2025