سول ڈیفنس تربیت کو مستقل پروگرام کے طور پر نافذ کیا جائے، محمد علی رندھاوا

May 19, 2025

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں انہیں تفصیلی بریفننگ دی گئی کہ محکمہ سول ڈیفنس اسلام آباد نے سی ڈی اے اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے اشتراک سے دارالحکومت کے طلباء￿  کے سکولوں اور کالجوں کیلئے سہہ روزہ سول ڈیفنس کی تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے جو ایک منفرد تربیتی پروگرام تھا جسکے ذریعے طلباء￿  کو حفاظت اور مضبوطی کی علامت بننے کیلئے بااختیار بنایا گیا۔ محکمہ سول ڈیفنس کی چھ ماہر تربیتی ٹیموں اور سی ڈی اے کی چار ٹیموں نے 70 لڑکوں کے سکولوں اور کالجوں کے سات ہزار (7000) طلباء￿  میں علم اور مہارت کی شمع روشن کی، انہیں اپنے معاشروں کو محفوظ بنانے کیلئے شہری دفاع کی بنیادی صلاحیتوں سے آراستہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے تربیتی ٹیموں کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکی مہارت، غیر معمولی کارکردگی، لگن اور عزم کی تعریف کی جو ہنگامی حالات میں بروقت جانی و مالی نقصان سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اور فوری ردعمل کی حکمت عملیوں پر مرکوز ہیں۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ سول ڈیفنس کی تربیت کو ایک مستقل پروگرام کے طور پر نافذ کیا جائے، جس کے تحت اسلام آباد کی لڑکیوں کے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کیلئے بھی اسی طرح کے تربیتی پروگرامز کا آغاز کیا جائے، تاکہ ملک بھر بشمول وفاقی دارالحکومت میں تیاری اور حفاظت کے کلچر کو فروغ دیا جاسکے۔

مزیدخبریں