لاہور (نیوز رپورٹر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا بھارت کیخلاف مسلح افواج کی کامیابی سے قوم کا حوصلہ بلند اور قومی یکجہتی کو مزید فروغ ملا ہے۔ ہماری بہادر افواج نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا اور دنیا بھر کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان ایک مضبوط، باوقار اور ناقابل تسخیر ملک ہے۔ پوری قوم افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ حالیہ کامیابی شاندار تاریخ کا نیا باب ہے۔
بھارت کیخلاف مسلح افواج کی کامیابی سے قوم کا حوصلہ بلند ،قومی یکجہتی کو مزید فروغ ملا :شیخ انوارالحق
May 19, 2025