قومی اسمبلی ، سینٹ اورپنجاب اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے

May 19, 2025

اسلام آباد‘لاہور(خبرنگار+خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج پارلیمنٹ ہاؤس میںمقررہ وقت پرہونگے ۔دونوں ایوانوں کے اجلاس جمعتہ المبارک کے روز ملتوی کیے گئے تھے۔علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3روز کے وقفہ کے بعد آج ہوگا ۔ایجنڈا جاری کر دیاگیا، اجلاس 19 مئی بروز پیر 2 بجے شروع ہو گا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ مالیات پوچھے گئے سوالات کے جواب دے گا۔اراکین اسمبلی توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرینگے۔ اجلاس میں 5 پیش کردہ تحریک التوائے کار زیر بحث آئیں گی۔

مزیدخبریں