دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی پولیس نے ریاست ہریانہ کی اشوکا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر علی خان محمود آباد کو دہلی میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا انہیں کرنل صوفیہ سے متعلق ٹویٹ کرنے اور آپریشن سندور سے متعلق بیان دینے پر گرفتار کیا گیا۔ انہیں بی جے پی یوتھ ونگ کے رکن کی شکایت پر حراست میں لیا گیا جبکہ ہریانہ ریاستی خواتین کمشن نے بھی ان کے ریمارکس پر انہیں نوٹس جاری کیا تھا۔
آپریشن سندور پر تنقید، ہریانہ یونیورسٹی کے مسلم پروفیسر کو پولیس نے گرفتار کر لیا
May 19, 2025